خلیج اوردو
دبئی :دبئی میں شدید بارش کے باوجود کھانے کی مختلف چیزوں کی ڈیلوری کرنے والی کمپنی سے منسلک ایک ڈیلوری بوائے مختلف علاقوں میں ڈیلوری کرنے میں مصروف ہے۔
ڈیلیوری بوائے ایم ایم جمعرات کو آرڈر لینےکے لئے سڑک پر نکلے جبکہ جس کمپنی سے وہ منسلک ہےکمپنی نے ملازمین کو غیر محفوظ محسوس کرنے پر کام نہ کرنے کا اختیار دیا تھا۔
خراب موسم نے متحدہ عرب امارات میں کئی ڈیلیوری ایپس کو یا تو آرڈرز کے لیے بند کر دیا یا کسی بھی آرڈر کی صورت میں طویل تاخیر سے خبردار کیا۔
خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہو ئے ایم ایم نے کہا کہ بارش کی وجہ سےبہت سارے ملازمین نے کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان کی اس فیصلے کی وجہ سے کام کرنے کا ایک اچھا موقع تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈیلوری ترسیل کا مقام الکوز میں تھا۔بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب تھے اس لیے میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کافی راستے اختیار کیے ۔ مجھے جگہ تک پہنچنےپر معمول سے تقریباً 20 منٹ زیادہ لگے۔ جب میں واپس آرہا تھا تو میں پھسل کر ایک بہت بڑے کھڈے میں جا گرا اور بھیگ گیا اب دوسری آرڈر کے لئے کپڑے تبدیل کر کے میں واپس آگیا ہوں
ایان اوہن اور کرش برانڈزکے بانی اور سی ای اوکے مطابق کمپنی کی پالیسی ہے کہ بارش ہونے پر بغیر کسی استثنا کے تمام ڈیلیوری منسوخ کر دی جاتی ہے ۔کمپنی سربراہ کے مطابق کل بارش کی وجہ سے ہماری کمائی عملی طور پر صفر تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے لیکن ہمارا یقین ہے کہ کوئی بھی ڈیلیوری زندگی سے زیادہ اہم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر کسی ہلاکت کے 5 ملین آرڈر کیے ہیں۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جسے ہم برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
ایان کے مطابق ہر اسٹور کے مینیجرز کو موسم کے لحاظ سے آرڈر بند کرنے کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پورے شہر میں شاخیں ہیں، اس لیے اسٹورز کے مینیجر فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا موسم کی خرابی وجہ سے ڈیلیوری بھیجنی ہے یا نہیں۔
پہلے حفاظت
ڈیلیوری کمپنیکے مطابق وہ اپنے ملازمین کی حفاظت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں،کمپنی ترجمان نے کہا کہ خراب موسم کے دوران کمپنی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کرتی ہے ملازمین اور آپریشنز ٹیم سے زمینی صورتحال کے بارے میںوقتا وقتا پوچھتی ہے۔
ترجمان کے مطابق رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ڈرائیونگ کے حالات کا جائزہ لیں اور اگر وہ غیر محفوظ ڈرائیونگ محسوس کرتے ہیں تو عارضی طور پر آرڈر کے لئے استعمال ایپلی کیشن کو لاگ آؤٹ کریں۔
ڈیلوری فرمز مخصوص موسمی حالات کے دوران گاڑی چلانے کے طریقہ کار کے بارے میں سال بھر میں ملازمین کو خصوصی تربیت دیتے ہیں تاکہ فرم سے منسلک لوگ محفوظ سفر کے حوالے سے جان کر اپنی حفاظت اور آسانی سے کسی بھی فارسل کو ڈیلور کرے ۔۔۔