خلیج اردو: مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ حبیب کامل اور 18 سالہ عبدالہادی نزال شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ قباطیہ میں ایک چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔