خلیج اردو: شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی کلچر سینٹر کے قریب رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی بھی ہوئے جب کہ عمارت تباہ ہوگئی۔
حملے پر شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں دمشق اور اس کے آس پاس کے کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔