خلیجی خبریں

سعودی عرب: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پولیس یونٹ تشکیل دے دی گئی-

سرکاری خبر رساں ایجنسی( ایس پی اے) نے جمعرات کے روز کہا ، سعودی عرب نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لئے ایک پولیس یونٹ تشکیل دی ہے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔

مملکت نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک سے زیادہ فیملیز کے اجتماعات ممنوع ہیں۔ جمعرات کو ، مملکت نے مزید مخصوص تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ، کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے ذریعہ سزا دی جائے گی اور لوگوں کو کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کی ترغیب دی جائے گی۔

ایک سے زیادہ فیملی کے جمع ہونے والے گروپوں پر 100،000 ریال(99،176) درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا یہی اصول پارٹیوں ، شادیوں اور جنازوں کے لئے بھی لاگو ہوتا ہے۔

ایس پی اے (SPA) کے مطابق ، "اس ضابطے کا مقصد معاشرتی علیحدگی مسلط کرنا اور انسانی اجتماعات کو منظم اور کم کرنا ہے۔”

سعودی عرب میں ریکارڈ شدہ انفیکشن کی تعداد روزانہ 1،600 کے قریب بڑھ رہی ہے۔ سعودی عرب میں اس وباء کے آغاز سے 33،731 کیسز اور 219 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں-

سنگین قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 200،000 ریال ( 1919،575) درہم تک جرمانہ اور دو سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ، جبکہ جان بوجھ کر یہ وائرس پھیلانے والے افراد کو 500،000 ریال (488،938 ) درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

غیر سعودی مجرموں کو بھی ملک بدر کیا جائے گا اور ان کے مستقل طور پر دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

Source : Khaleej Times
08 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button