خلیجی خبریں

اردن میں راکٹ اور ڈرون سازش ناکام، حماس سے تعلق رکھنے والے 16 افراد گرفتار

خلیج اردو
اردن نے قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی ایک خطرناک سازش کو ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں جنرل انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ نے انکشاف کیا کہ گرفتار شدگان مقامی ذرائع سے راکٹ بنانے، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور ڈرونز کی فیکٹری چلانے میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ "سازش کے منصوبے میں مقامی اوزاروں سے راکٹ تیار کرنے اور جنگجوؤں کو اردن کے اندر اور بیرون ملک تربیت دینے کے معاملات شامل تھے۔” سکیورٹی فورسز کی طرف سے اس نیٹ ورک پر 2021 سے نظر رکھی جا رہی تھی، اور کم از کم ایک راکٹ فائر کے لیے مکمل تیار تھا۔ ڈرون بنانے کی فیکٹری بھی دریافت کر لی گئی۔

اردن کے ایک سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق فلسطینی عسکری تنظیم حماس سے ہے، جو اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔ اردنی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اردن میں حکومت مخالف احتجاج کو ہوا دینے کی کوششوں میں بھی ملوث رہی ہے، خاص طور پر ایسے ملک میں جہاں بڑی فلسطینی آبادی موجود ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ سازش مملکت کے اندر انتشار، مادی نقصان اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔”

گزشتہ ایک سال کے دوران اردن کئی بار شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے وابستہ اسمگلرز کے ذریعے ہتھیاروں کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button