
خلیج اردو: سلطنت عمان میں عوامی مقامات اور دفاتر میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی بنانے کے لیے سپریم کمیٹی کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ، حکام نے بیان جاری کیا ہے کہ نجی اور سرکاری کام کی جگہوں پر داخل ہونے کے لیے یکم اکتوبر سے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لینا ضروری ہے۔
اس سے قبل سپریم کمیٹی نے کہا تھا کہ یکم ستمبر سے ملک بھر میں عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر داخل ہونے کے لیے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لازمی ہے۔
سپریم کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ "کوویڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کرنے والے وہ تمام افراد جنکو یکم ستمبر سے لیکر ستمبر 2021 کے آخر تک کام کی جگہ پر داخل ہونے کی اجازت دی تھی، اگر وہ ویکسین کی دوسری خوراک وصول نہیں کرتے ہیں تو انہیں 1 اکتوبر 2021 سے دفتر کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔







