خلیج اردو: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرمین الشریفین (مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ) کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کے لیے ہم نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں، ہم دوسروں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔
مسجد الحرمین الشریفین میں فوٹو گرافی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
فوٹو گرافی کے لیے ہدایات
دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر نہ لی جائے
عبادت کے دوران کسی کی تصویر نہ لی جائے
دوسروں کی عبادات میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جائے