44ہزار830 میں سے 17ہزار622مریض صحتیاب ہوگئے ہیں: سعودی وزرتِ صحت نے اعدادوشمار جاری کردیے
ریاض : سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ 40فیصد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ سعودی وزرتِ صحت کے مطابق مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والے 44ہزار830 میں سے 17ہزار622مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سعودی وزرتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1905مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
نئے کیسز کے ساتھ کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 44830 ہوگئی ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 273 ہوگئی ہے۔اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 2365مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 17622 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے کورونا وائرس ک پھیلاو کو روکنے کے لیے عید الفطر کی 5 چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں کرفیو اور لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے سرکاری فرمان جاری کیا ہے کہ 23 مئی سے 27 مئی تک ملک بھر میں مکمل کرفیو ہو گا جس کے دوران 5 افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی سماجی دوری پر عمل درآمد کی ہدایت کی کرتے ہوئے مزید بتایاکہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں جزوی نرمی کی جائے گی لیکن اس کا اطلاق مکہ شہر پر نہیں ہو گا۔
واضع رہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مکہ شہر میں بدستور مکمل کرفیو رہے گا اور کسی کو شہر میں داخلے یا شہر چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم پانچ روزہ کرفیو کے دوران بعض معاشی و سماجی سرگرمیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
Source : Urdu Point






