
خلیج اردو: فلسطینی وزیرخارجہ نے خط میں کہا ہےکہ اقوام متحدہ بچوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکے، فلسطینی بچوں کے پاس پناہ کےلیے کوئی جگہ نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں پھر بم باری کی جس میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 212 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں اور غزہ پٹی کا وسیع علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔







