خلیج اردو: سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ دعا ہے اس سال رمضان سلامتی کی خوشخبری لے کر آئے۔
سعودی عرب میں یکم سے 19 رمضان تک ریاض الجنتہ میں نماز کے لئے پرمٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
رات ڈھائی بجے سے فجر اور صبح ساڑھے 11 بجے سے عشاء تک کے لئے پرمٹ جاری ہونگے۔
خواتین کو ریاض الجنتہ میں داخلے کے پرمٹ نماز فجر سے صبح 11 اور رات 11 سے 2 بجے تک جاری ہونگے۔