سعودی عرب میں اب ان افراد کو سزائے موت نہیں دی جائے گی جنہوں نے کم عمری میں جرائم کیے ہیں ، ریاستی حمایت یافتہ انسانی حقوق کمیشن (HRC) نے ایک بیان میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔
ایچ آر سی (HRC) کے صدر عواد الاواد نے ایک بیان میں کہا۔”اس حکم نامے کا مطلب یہ ہے کہ اب سے جو بھی فرد کم عمری میں جرم کرے گا ، اسے پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔ اس کے بجائے ، اس فرد کو ایک نوعمر قید خانے میں 10 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حکم نامہ کب نافذ ہوگا۔
عواد الاواد نے کہا کہ ، "یہ سعودی عرب کے لئے ایک اہم دن ہے۔ "اس فرمان سے ہمیں جدید د تعزیرات کو قائم کرنے میں مدد ملے گی-
یہ اعلان سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کے ایک فیصلے میں ، مملکت میں کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ سزا کی جگہ جیل یا جرمانے عائد کیے جائیگے۔
Source : Khaleej Times
27 April 2020






