خلیجی خبریں

سعودی عرب میں مہینوں بعد عمرے کی ادائیگی کا عمل شروع ، کورونا ضوابط کا خاص خیال رکھا گیا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
ابوظبہی: سعودی عرب میں عمرہ زائرین نے مہینوں کی لاک ڈاؤن کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کورونا سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کیں گئیں تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زائرین نے کعبہ کے گرد طواف کیا۔ اس وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔ یہ سات مہینوں بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب زائرین تھے کیونکہ اتنے عرصہ دونوں مقدس مساجد کو عوام کیلئے بند کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا کہ فی الحال مقامی زائرین کو عمرہ کی ادائگی کی اجازت دی گئی ہے۔ غیر ملکی زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی ادائگی کی اجازت ہوگی۔ تب ایک وقت میں 20 ہزار مسلمانوں کو ایک ساتھ طواف کی اجازت ہوگی۔

ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین عمرین کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔ حج کے موقت پر زائرین کی تعداد ہر سال لاکھوں میں ہوتی ہے جو کعبہ کا طواف کرتے ہیں تاہم اس سال جولائی میں حج زائرین کی تعداد صرف 10 ہزار تک محدود کی گئی تھی تاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ محفوظ حج ادا کر سکیں۔ اس حوالے سے وزارت حج نے بتایا ہے کہ کوئی کورونا کیس حج کے موقع پر سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button