خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرادئیے۔
یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔
سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجادان نے دسمبر 2022 میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا ملک ترکیہ کے بینک میں یہ رقم جمع کروانا چاہتا ہے۔
ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گز شتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر سے زائد تھے اور یہ کم سے کم 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے