خلیجی خبریں

قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا۔

خلیج اردو: وسط ایشیائی ملک قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا۔

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی پہلی مدت 7 سال ہوگی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت ’نور سلطان‘ کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام ’آستانہ’ واپس رکھ دیا گیا ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button