خلیج اردو: سعودی حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ تمام قسم کے ویزے رکھنے والوں کے لیے عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کرنے کی سہولت دستیاب کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محرم ہونے کی شرط کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس دوران عراق کے وزیر حج بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی بات چیت کی اور کہا کہ اس سال کرونا کے بعد عراق کے شہری حج کے لیے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کی جانب سے 33 ہزار 690 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے
فيديو | وزير الحج والعمرة د. توفيق الربيعة:
إتاحة العمرة لكافة التأشيرات وإلغاء شرط وجود المحرم للمرأة #الإخبارية pic.twitter.com/wE9DXSpkEw
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) February 9, 2023