نئی دہلی( خلیج اردو): آئی پی ایل کے یوٹیوب چینل آر سی بی بولڈ ڈائریز کو انٹرویو میں بھارت کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ اور اس کی بیوی انوشکا شرما اپنے بچے کی پیدائش کیلئے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ باپ بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے یہ ایسی خوشی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ جب مجھے اس بارے معلوم ہوا تو مجھے لگا میں چاند پر ہوں۔
جب ہم نے اپنے بچے کی آمد کے بارے میں اعلان کیا تو لوگوں کی بے انتہا محبت نے ہماری خوشی میں اور بھی اضافہ کیا۔ لوگ اس بارے میں جذباتی ہورہے تھے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث میں نے انوشکا کے ساتھ گھر پر بہت وقت گزار اور اس وقت کو ہم نے بہت انجوئے کیا۔
Source: Hindustan Times







