سپورٹس

دباؤ میری طاقت ہے اسے خندہ پیشانی سے قبول کرتا ہوں، جوکوویچ

جتنی کامیابیاں ملتی ہیں ، نواک جوکوویچ جیت کیلئے زیادہ محنت کرتا دیکھائی دیتا ہے

نیویارک(خلیج اردو): سیریبین ٹینس اسٹارک نے پیر کو ارتھر عاشی اسٹیڈیم میں یو ایس اوہن ٹینسن ٹورمنٹ میں اپنے حریف دامیر دزمور کے خلاف جیت کر اس سال 24 مرتبہ جیت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کھیل کیلئے شائقین کی غیر موجودگی نے امپائر کے ساتھ اس کی چھٹخارے دار جملوں کے تبادلے میں اور بھی اضافہ کیا۔

نیوز کانفرنس میں جوکوویچ نے کہا کہ جیسے جیسے جیت کی تعداد زیادہ ہوتی ہے میں محنت زیادہ کرتا ہوں۔ جیت کا شوق مجھ پر ایک خاص دباؤ ڈالتا ہے جس کی وجہ سے محنت اور لگن بڑھاتا ہوں ، میرا خیال ہے یہ دباؤ مثبت ہے اور میں اسے خندہ پیشانی سے قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ میری طاقت ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جیت کیلئے کیا کرنا ہے اور اپنا کام باخوبی جانتا ہوں۔ اسی لیے جب دابأؤ زیادہ ہو تو محنت زیادہ کرتا ہوں جو میری جیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر رواز نمبر ون رہنے کے بارے میں اسے کوئی یقین نہیں ، لازمی بات ہے کسی دن کسی نے مجھے شکست دینی ہے لیکن جیت کیلئے میری لگن ہمیشہ رہتی ہے۔

میں ہر بار جیتنا چاہتا ہوں اور میں اس کیلئے درکار محنت کرتا ہوں لیکن یہ ضروری نہیں کہ میں ہمیشہ جیتوں گا یا ہمیشہ نمبر ون رہوں گا تاہم میرے ہاتھ میں محنت ہے جسے میں ہر مقابلے میں ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ میرے لیے ہر مقابلہ اور جیت اہم ہے۔

Source: Reuters

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button