پاکستانی خبریں

آئیے بات کیجئے، معاملات سلجھائیں،ملک کو آگے لے جاتے ہیں،حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کو سیاسی امور پر مذاکرات کی پیشکش کردی۔

 

وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ آئیں، مل بیٹھ کر معاملات سلجھائیں۔ ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں، آپ کہتے ہیں دھرنا دیں گے، ملک بند کریں گے۔ ان دھرنوں سے پہلے ملک کا بڑا نقصان ہوچکا ہے۔

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی فوج کے سربراہ کو میر جعفر، کبھی نیوٹرل کو جانور کہتے تھے اور آج فوج سے نیوٹرل رہنے کی منت کررہےہیں۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ اگر ہمیں ہٹانے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو ہٹادیں مگر ملک کو برباد نہ کریں،

 

وزیرِ پیٹرولیم نے  کہا کہ غربت ، مہنگائی کا فوری خاتمہ اور ملک میں روزگار چاہتے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مہنگائی کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے ۔ بجٹ میں غریبوں کے لیے 600 ارب روپے مختص کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button