پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بھارتی سپر سونک میزائل پاکستان میں آ کر گرا ہے، ترجمان پاک فوج

خلیج اردو
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یعنی 9 مارچ کو بھارتی حدود سے سپر سونک میزائل پاکستان میں گرا، میزائل پر کوئی ہتھیار نصب نہیں تھا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے بتایا کہ میزائل پاکستانی حدود میں تین منٹ چوبیس سیکنڈ رہا، ایک سو چوبیس کلومیٹر سفر طے کیا اور میاں چنوں کے علاقے میں گرا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی نشاندہی اور رسپانس کا وقت بالکل درست رہا، ہم نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا، خطے میں کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں، واقعے کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو وضاحت دینا ہو گی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ واقعہ بھارت کی جانب سے پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا۔واقعہ کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو جواب دینا ہو گا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزارت خارجہ کو تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں، وہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی آبدوزکی نشاندہی ہوئی ،میزائل فضامیں تھاجس کی نشاندہی ہوئی، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی کسی بھی چیز سےنمٹنےکے لیے تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، جو لوگ مداخلت کی بات کرتے ہیں، جواب بھی انہیں سے لیں، سیاسی امور پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

ایک اورسوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کا کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button