پاکستانی خبریں

تاجروں کیلئے خوشخبری، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی ریسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

برطانیہ :یورپی یونین پاکستانی اشیاء برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

یورپی یونین نے پاکستان کو بلند خدشات ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔ پاکستانیوں پریورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔

بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہیں

ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوگی۔

نوید قمر نے کہا کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔

ترجمان کے مطابق ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نوید قمر نے بتایا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سےنکال دیا ہے، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے، یہ اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیےخطرہ نہیں۔

نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button