پاکستانی خبریں

خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس: عمران خان پر آج فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوگا

خلیج اردو

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پر آج توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد ہوگی۔۔۔خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

 

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی جج عمران خان کے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔لارجر بینچ دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

 

کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی،عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران،3عدالتی معاونین،15کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی

 

عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے سرکلرمیں یہ بھی بتایاگیا کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو داخلے کی اجازت ہو گی،کمرہ عدالت میں آنے والوں کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا،کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button