پاکستانی خبریں

رینجرز نے بلدیاتی الیکشن کیلئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی، 500 حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز تعینات

خلیج ٹائم

 

کراچی :ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دورانِ الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 700 رینجرز اہلکار بطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہیں گے۔

 

ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ، بلدیہ، گولیمار چورنگی، ڈسکو موڑ، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی، ملیر ماڈل کالونی، گڈاپ روڈ، یونیورسٹی روڈ، نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، ال آصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، بلاول چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، شاہین کمپلیکس چورنگی، ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگرروڈ، چاکیواڑہ روڈ، ایم اے جناح روڈ، طارق روڈ اور شاہراہ فیصل سمیت ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

 

حیدرآباد کے فلیگ مارچ میں فتح چوک، قاسم آباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد، آٹو بھان روڈ، حیدر چوک، پکا قلعہ، پھلیلی، برنس روڈ، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، رانی باغ اور صدر پریس کلب شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button