خلیج اردو
اسلام آباد:سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب پہلے بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا اور مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،،، آرمی چیف نے سعودی عرب میں دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔
سپہ سالار کا دورہ سعودی عرب ، ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودیہ باہمی تعلقات کو نئی وسعتیں دینے کا اعادہ کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سرکاری دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کی وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان ، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویدی،نائب وزیر دفاع انجئنئیر طلال عبد اللہ ال عتیبی سمیت اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی و دوطرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ، عسکری اور دفاعی تعاون اور اسے بہتر بنانےکے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ ملاقاتوں مٰں باہمی اور سیکیورٹی دلچسپی کے حامل امور، علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادر ممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑا رہینگے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کیلئے گرمجوشی پر مبنی جذبات اور حمایت پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا