پاکستانی خبریں

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔

خلیج اردو

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے حکم کے باوجود چئیر مین پی ٹی آئی کی فون پر بیٹوں کے ساتھ بات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔

 

 

جواب میں کہا گیا ہے کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیرمین پی ٹی آئی کی انکے بچوں سے بات کرائی گئی،تاہم وٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے،عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے،جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اور وکلا سے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جاتی ہے،آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکریٹ کے ملزمان متعلق لیٹر جاری کیا گیا تھا۔

 

 

جس میں یہ کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایک کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں،عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہین عدالت کی۔ درخواست خارج کی جائے، چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button