پاکستانی خبریں

شہریوں کی جان و مال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قومی سیکورٹی کمیٹی

خلیج اردو

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے قرار دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت، آئین اور قانون کی حکمرانی اور ریاستی عملداری کے لئے قوم اور ریاستی ادارے یک جان ہیں اور ان  کا حصول ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس نے مرکزی سطح پر ایپیکس کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کرلیا۔

 

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس،،،وفاقی وزرا ،سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام کی شرکت ،،،،سوات سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔

 

اجلاس نے قرار دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس نے مرکزی سطح پر ایپیکس کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کو فعال بنایا جائے گا جو صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے محکموں کے اشتراک عمل سے کام کرے گا۔ انسداد دہشت دہشتگردی کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر نظام کو ازسرنو متحرک اورموثر خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

 

اجلاس نے سی پیک کے منصوبوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے موثر اقدامات کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کیساتھ استعداد کا ربھی بڑھائی جائے گی ۔اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف سے ‏آرمی چیف نے ون او ون ملاقات بھی کی جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ‏پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button