پاکستانی خبریں

فیصل واوڈا کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا معاملہ: پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دیرینہ رہنما فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا کی جماعت کی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسٹر واوڈا کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔

تاہم بقول پی ٹی آئی فیصل واوڈا کی جانب سے وقت مقررہ میں جواب جمع نہ کرانے پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button