پاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ ڈاؤن ہوگیا ہے

خلیج اردو
دبئی: میٹا سروس کا میسنجر واٹس اپ مختلف ممالک میں ڈاؤں ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں  واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کے صارفین کو پیغامات ارسال کرنے میں مسئلہ پیش آرہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے واٹس ایپ گروپس میں میسجز بھجوانے میں مشکلات کی شکایت کی ہے۔

 

وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسئلے ہورہے ہیں۔ دوسری طرف واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button