خلیج اردو
اسلام آباد:سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرباجوہ نے قرآن کریم کی قسم اٹھا کر انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
سینئرصحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین کے پوتے کی شادی میں سابق آرمی چیف قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
مجیب الرحمن شامی کے مطابق اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاکر کہا اور اپنی والدہ کی قبر کی بھی قسم کھائی کہ عمران خان کی حکومت گرانےپر امریکہ سے ملکر سازش کے الزام کی بھی مکمل تردید کرتاہوں۔
مسٹر شامی کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ اگر وہ غلط بیانی کرے تو ان کو رسولﷺ کی شفاعت نصیب نہ ہو،جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کے لاہور سے لندن جانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
جنرل باجوہ نے یہاں تک کہا کہ انہوں نے ایکسٹینشن کی خواہش ظاہر کی نہ ہی کسی کو مجبور کیا ۔