پاکستانی خبریں

ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں ورنہ دنیا آپ سے آگے نکل جائےگی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اگر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

 

اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وکلاء کو پیغام دینا چاہتا ہوں ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں۔ریسرچ کے طریقہ کار تبدیل ہوگئے، کلک کرنے سے متعلقہ قانون سامنے آجاتا ہے۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں ورنہ دنیا آپ سے آگے نکل جائےگی، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔ ہمارے زمانے میں نوٹسز کو ڈھونڈنا پڑتاتھا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے،جلد مکمل کرلیں گے، نئے وکلا کا ٹریننگ پروگرام ایک خوش آئند اقدام ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج ینگ وکلا کی ڈویلپمنٹ کیلئے کچھ نہ کیا تو وہ ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button