پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان ایئرفورس دور جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، پی اے ایف حکام

خلیج اردو

کراچی : پاکستان ایئر فورس کی ایئرمین اکیڈمی تقریب میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئرمارشل وقاص احمد سلہری کا کہنا تھا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے ۔

 

میڈیا کو جاری ایک اعلامیے میں پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، چیف پراجیکٹ ڈائیریک جے ایف سیونٹین تھے۔

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اتحادی ممالک اور پاک بحریہ کے ٹرینیز سمیت مجموعی طور 1601 ایرو اپرنٹسز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

 

ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا کہنا ہے کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا ۔

 

ترجمان پی اے ایف کے مطابق مہمان خصوصی نے تربیت کے مقاصد کے حصول کے لیے اکیڈمی کی انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مخلصانہ کاو شوں اور لگن کو بھی سراہا۔

 

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اسناد تقسیم کیں گئیں۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی اے سی عبدالقدوس کو عطا کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button