پاکستانی خبریں

کرپشن میری ریڈ لائن ہے، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 297 حلقے میرے لئے ضلعے ہوں گے، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، لاء اینڈ آرڈر، زراعت، آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی۔ ہر حلقہ، ہر ضلع، ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہئے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے اور یہ ہماری ذمہ داری ہوگی۔

نامزد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروموشن، تعلیم، صحت، زراعت، امن و امان، پاپولیشن اور ترقیاتی اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گے۔تھانوں کا نظام بہتر بنا کر ماڈل پولیس سٹیشن بنائیں گے۔5سال میں 5آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں گے۔یوتھ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے۔ہرگاؤں میں صاف پانی فراہم کرنا چیلنج ،پورا کریں گے۔سیف سٹی پروجیکٹ کو تمام شہروں تک لے کر جائیں گے۔
نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھا کہ صحت کاشعبہ بڑا چیلنج ،ڈاکٹروں کی کمی پورا کریں گے۔ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کرپشن فری بنایاجائیگا۔پنجاب میں پہلا ایئرایمبولینس منصوبہ شروع کیاجائیگا۔ہرشہر میں ڈنی،لیور،دل،کینسرکے علاج کیلئے یونٹس بنائیں گے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو بہتر ،نظام کو اپ گریڈ کیاجائیگا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکولوں کو بہتر کیاجائےگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button