پاکستانی خبریں

آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم کاکہنا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، تسلیم کرنے کے عمل سے امن کی کوششوں کی تکمیل اور دو ریاستی حل کی حمایت ہو گی۔

ناروے کے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہےہیں تاہم سرکاری سطح پر اعلان 28 مئی کو کیا جائے گا۔
آئرلینڈ،ناروے اور سپین کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد دنیا کے 173میں سے 140ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں

یورپی یونین کے کئی ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا مؤقف تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button