وزارت صحت نے نادرا کے تعاون سے میرا صحت کارڈ موبائل ایپ لانچ کردی۔۔ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے متعلق معلومات چاہیں یا سہولیات کا پتہ کرنا ہوں یا پھر ماہر ڈاکڑز کی موجودگی ۔ اب شہری گھر میں بیٹھ کر اپنے موبائل کے زریعے سب معلومات حاصل کر سکیں گے۔
صحت کے شعبہ میں انقبلابی اقدام۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت عوام کی سہولت کےلئے نگران حکومت نے میرا صحت کارڈ موبائل ایپ کا اجرا کر دیا۔
ملک بھر کے کون سے ہسپتالوں میں کون کون سی سہولیات دستیاب ہیں ؟ متعلقہ مرض سے متعلق ڈاکٹرز کی موجودگی سمیت دیگر صحت سہولیات سے متعلق معلومات اب گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل میں ایپ ڈاون لوڈ کریں اورچند سیکنڈ میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔
وزیر صحت ڈاکر ندیم جان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایپ موثر طبی علاج کی تاریخ کا ریکارڈ بھی فراہم کرے گی۔
وزیر صحت ڈاکر ندیم جان نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہ اکہ شعبہ صحت سے متعلق ععوامی شکایات کے ازلے اور مسائل کو فوریحل کرنے کےلئے موبائل ایپ میں فیڈ بیک کا اپشن بھی رکھا جا رہا ہے۔
اس نظام کومزید موثر بنانے کےلئے مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے جو تمام عمل کی مسلسل نگرانی کرے گی۔