پاکستانی خبریں

معیشت کونقصان پہنچانےوالےاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

خلیج اردو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا کراچی کادورہ، نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکیساتھ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت، کہا کہ سیکیورٹی ادارےغیرقانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں، معیشت کونقصان پہنچانےوالےاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا،،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کراچی کادورہ کیا، جہاں آرمی چیف نےنگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکیساتھ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

اپیکس کمیٹی کےاجلاس کےدوران چیف آف آرمی اسٹاف کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کےکچےکے علاقےمیں جاری آپریشن سمیت نجی منصوبوں پرکام کرنےوالےغیرملکی شہریوں کی حفاظت پربھی بریفنگ دی گئی، جبکہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی،کرنسی کوریگولرائزکرنےکےاقدامات سمیت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات پرپیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے غیرقانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، معیشت کونقصان پہنچانےوالےاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سےمعیشت کونقصان پہنچ رہاہے، آرمی چیف نے ان اقدامات کےفائدہ مند اثرات کیلئےمحکموں کےدرمیان ہم آہنگی پرزور دیا۔

شرکاء نے اس عزم کا عادہ کیا کہ ریاستی ادارے،سرکاری محکمےاورعوام صوبےکی ترقی کیلئےمتحد ہیں، قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی آمدپرکورکمانڈرکراچی نےاستقبال کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button