
خلیج اردو
اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کا چارج سنبھالنے اور متعلقہ عدالت میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 اپریل کے لیے مقرر کر دی۔
علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔