پاکستانی خبریں

سیاسی پارٹی پر پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف پر پابندی مخالفت کرتے ہوئے کہا میرا نہیں خیال پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی بات کسی بھی فورم پر ڈسکس ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں پر پابندی لگنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے نام سے پارٹی لانچ ہو جاتی ہے۔جو لوگ بھی ان کو ڈی چوک لے کے آئے ہیں وہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔

 

اوصاف نیوز کی ویب سائیٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اب تو پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جو بھی ہوا غلط ہوا۔

 

ایک سوال کے جواب میں مسٹر خواجہ نے کہا کہ اس ماحول میں مذاکرات کی کوئی گنجائش با قی نہیں۔پی ٹی آئی میں بعض لوگوں کے رویئے۔ سوچ میں بڑی شدت ہے۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔ علی امین گنڈا پور بھی کمپرومائزڈ ہے،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button