![](/wp-content/uploads/2024/12/KK-SG-5-780x470.jpg)
خلیج اردو
نئی دہلی: منشیات اسمگلنگ کے الزام پر بھارت نےایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے خلاف انکوائری کا عندیہ دیدیا،بھارتی پولیس کا کہنا ہے، اسمگلروں نےاسٹارلنک کا استعمال کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سوا چار ارب ڈالرز کی منشیات بھارت اسمگل کی
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اسٹارلنک حکام سے تحقیقات کریگی کیونکہ سمندر کے گہرے پانیوں میں منشیات اسمگلروں نے اسٹار لنک کا استعمال کرتے ہوئے سوا چار ارب ڈالرز کی میتھ پہلی مرتبہ بھارت اسمگل کی۔
پولیس افسر ہر گوبندر ایس دھالیوال کا کہنا ہے، پہلا موقع ہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے اسٹارلنک کا بھارتی سمندر کے گہرے پانیوں میں استعمال کیا گیا ،علاقائی پانیوں میں کوریج حکومتی منظوری پر منحصر ہوتی ہے
، بھارتی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کا بھارتی سمندر میں استعمال حکومتی اجازت کے بغیر ہوا اورکنکشن کو براہ راست سیٹلائٹ کے ساتھ جوڑا گیا ،اس لیے سٹار لنک سے پوچھا جائے گا،
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے۔ کہ ٹرمپ کی کابینہ میں نامزد رکن ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انتظامیہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔