خلیج اردو
جنوبی کوریا میں صدر کی جانب سے مارشل لاء نافذ کئے جانے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے،،،لوگ گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئے،،پارلیمنٹ نے مارشل لا ءختم کرنے کی قرار داد منظور کر لی۔
اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیا۔
پولیس نے پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردئیے اور اراکین کو اندر جانے سے روک دیا گیا تاہم اراکین پولیس سے جھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں 3 سومیں سے 190 اراکین نے مارشل لاء ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔اجلاس شروع ہوتے ہی فوج کے خصوصی دستے ایوان خالی کرانے کے لئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے تھے۔