پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر حکومت نے ہم سے کوئی بات نہیں کی،بلاول بھٹو

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق حکومت نے پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے طرزِ عمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے، جبکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے مضبوط ادارے ناگزیر ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ملک کی مجموعی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد میں ساتھ چلنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صوبوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ اٹھارویں ترمیم کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے اٹھائیسویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی نئے صوبے بنانے کے معاملے پر کوئی رابطہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے معاشی مسائل کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا، ایف بی آر کی کمزوریوں کا بوجھ صوبوں یا شہروں پر منتقل کرنا بھی ناانصافی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button