پاکستانی خبریں

فیض حمید کے خلاف فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ ریڈ لائن کراس کرنے والے ایک شخص کو سزا ہوئی، جس سے ثابت ہو گیا کہ فیض حمید کا سیاست میں عمل دخل تھا اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام بھی درست ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید پی ٹی آئی کے مشیر تھے اور انہوں نے اپنی سرکاری اتھارٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے غلط استعمال کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو مکمل موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں، اور ہر بیان قلمبند کیا گیا۔ تمام شواہد سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا، جو اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے اور آج پوری قوم نے اس کی واضح مثال دیکھ لی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button