خلیج اردو
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے کھاد کارخانوں کو گیس سبسڈی دینے کی مخالفت کردی۔ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ، پٹرولیم اور صنعت وپیداوار کے حکام نے آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے ورکنگ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت فرٹیلائزر مینوفیکچرر رواں ماہ سے گیس مہنگی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتیں 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی ایم ایم بی ٹو کی جائے گی۔ اس فارمولے کے تحت فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں 278 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ کیا جائے گا۔
فیڈاسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ گیس نرخ بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ پٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام کی جانب سے ورکنگ کا عمل جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے پہلے کیا جائے گا۔