پاکستانی خبریں

27ویں آئینی ترمیم میں متعدد آرٹیکلز میں تبدیلیوں کی تجویز

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں آئین کے کئی اہم آرٹیکلز میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔ حکومت مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، جب کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213 میں بھی تبدیلی کی تجویز شامل ہے۔

حکومت آئینی بینچز سے متعلق آرٹیکل 191 اے کو ختم کر کے ایک نیا آرٹیکل شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کی بنیاد رکھی جائے گی۔

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آرٹیکل 160 میں بھی تبدیلی تجویز کی گئی ہے، جب کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 160 کی شق اے تھری کو مکمل طور پر ختم کرنے کی خواہاں ہے۔

حکومت ان ترامیم کے ذریعے اختیارات کی ازسرِنو تقسیم، آئینی عدالتی ڈھانچے کی تشکیلِ نو اور مالیاتی معاملات میں وفاق کے کردار کو واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سینیٹ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلایا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button