(خلیج اردو ) متحدہ عرب میں مقیم 70 فیصد پاکستانی مزدور اور ڈرائیور ہیں جبکہ پاکستان کے 87 فیصد نوجوان خلیجی ممالک میں نوکری کی تلاش میں آتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں سعودی عرب سے پاکستانی نژاد باشندوں نے 4۔5بلین ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 7۔4 بلین ڈالر رقم ارسال کئے ۔
سال 2018 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقم میں 23 بلین ڈالر اضافہ ہوا ہے جس میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ذرمبادلہ میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ 70 فیصد پاکستانی خلیجی ممالک میں مزدوری کرتے ہیں جن میں کمپنیوں کے لیبر اور ڈرائیور شامل ہیں ۔
خلیجی ممالک کے مقابلے میں پاکستانیوں کے لئے امریکہ میں بہتر روزگار کے مواقع موجود ہیں ۔ امریکہ سے پاکستان سال 2019 میں 2۔4 بلین ڈالر رقم بھیجی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد بڑھ گئی ہے ۔
Source:Middle East Monitor







