پاکستانی خبریں

میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، کسی نے پارٹی سے نہیں نکالا،شیر افضل مروت

خلیج اردو
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ مجھے کمیٹیوں سے نکالا گیا ،پی ٹی آئی سےنہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں سازش کرتا ہوں نہ ہی گروپ بندی ، میری خدمات پارٹی کے لیے رضاکارانہ،میں کسی سے معاوضہ نہیں لیتا،،بانی چیئرمین جو کہتے ہیں وہی کروں گا۔

 

القادر ٹرسٹ میں بانی چیئرمین کو سزا سیاسی انتقام ہوگا،،بانی چیئرمین سے ملاقات پر تمام چیزیں کلئیر ہو جائینگی،صوبے کی بیوروکریسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی وفاقی حکومت بیوروکریسی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button