پاکستانی خبریں

جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم

خلیج اردو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اہم حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کو نوٹس جاری کر دیا اور تین دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس کو قابل سماعت قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔ وکلاء نے کہا کہ یہ کیس ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا بلکہ سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت آتا ہے۔ وکلاء نے مزید کہا کہ اگر ایک جج اپنے ساتھی جج کے خلاف کارروائی کے لیے گھر بھیجنے کا آغاز کرے گا تو یہ ایک نیا خطرناک ٹرینڈ بن جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button