
خلیج اردو
مردان: مردان میں زمین کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔