پاکستانی خبریں

نواز شریف کی خدمات کے بغیر ملک کھنڈرات کے سوا کچھ نہ بچے گا، مریم نواز

خلیج اردو
ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ملک کیلئے نواز شریف کی خدمات نکال دی جائیں تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچے گا۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور معرکۂ حق میں تاریخی فتح کے بعد سعودی عرب سے معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔

ساہیوال میں گرین الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گرین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، جبکہ خواتین، طلبہ اور معذور افراد کیلئے یہ بالکل مفت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امراضِ قلب کا علاج اب ساہیوال میں بھی دستیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، جس میں 25 لاکھ افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب میں کچے مکان، پکے گھر اور جانور بہہ گئے جن کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے سفر کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button