خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت کا حکم دے دیا۔۔۔جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 8 صفحات پر مشتمل اردو میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔۔ وزیر قانون ، سیکرٹری دفاع و داخلہ، سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی، ایم آئی، ڈائریکٹر آئی بی 29 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
حکم نامے کے مطابق مغوی اگر آئندہ تاریخ سے قبل احمدفرہادبازیاب ہو جائے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔۔ایس ایس پی اور ایس ایچ او نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند نہیں کیا گیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو سیکٹر کمانڈر کا 161 ضابطہ فوجداری کے تحت بیان قلمبند کرنے کاپابند کردیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے تفتیشی افسر اپنی تحقیقات اور تفتیش عمل میں لائےپولیس کے مطابق جیو فینسنگ کر لی گئی ہے۔۔جلد متعلقہ جگہ اور لوگوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔
صحافی حامد میر نے پیمرا کے الیکٹرانک میڈیا پر پابندی کے نوٹیفکیشن سے متعلق بتایااٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ عدالت جس کیس میں مناسب سمجھے رپورٹنگ کا حکم دے سکتی ہے۔۔