پاکستانی خبریں

گزشتہ ایک ہفتے میں گائے کا گوشت،چنے کی دال، چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس مہنگے ہوئے۔

خلیج اردو
اسلام آباد: مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔

 

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی،0.34 فیصد کمی کے ساتھ سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 ، مرغی کا گوشت 5.92 فیصد ، آٹا 4.66 فیصد، پیاز ادارہ شماریات کے مطابق1.99 فیصد سستے ہوئے، انڈوں کی قیمتوں میں 1.22 فیصد، ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا گزشتہ ہفتے گائے کا گوشت 0.49 فیصد اور چنے کی دال 0.42 فیصد مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

 

گزشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button