خلیج اردو
اسلام آباد:خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سائفرگمشدگی کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ۔۔ پی ٹی آئی وکلاء اور پراسیکیورٹر بھی میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چئیرمین پی ٹی ائی اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی ان کمرہ سماعت کا آغاز ہوا تو وکلا نے جیل ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی ، عدالت سے استدعا کی کہ جیل ٹرائل اوران کیمرہ سماعت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ شفاف اور منصفانہ ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظارکیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان میں چالان کی نقول کی تقسیم کے بغیرسماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ چلان کی نقول تقسیم ہونے کی صورت میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج سماعت روک دی گئی ہے،عدالت کو بتایا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ وکیل نے کہا کہ بہت چھوٹا سا کمرا ہے جہاں پر ٹرائل کیا جا رہا ہے،اگر ٹرائل کیا جانا ہے تو عوام کے سامنے کیا جانا چاہئیے۔